ضلع بھر میں سیکو ر ٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کئے جا ئیں ، شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ایس ایس پی اسلام آباد

کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، مجلس اور جلو س کے انٹر ی پو ائنٹس پر CCTVکیمر وں کی تنصیب، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈی ٹیکٹر کے ذریعے تما م افراد کی چیکنگ کی جا ئے ،اجلاس سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ محر م الحر ام کے لیے ضلع بھر میں سیکو ر ٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کئے جا ئیں ، شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، مجلس اور جلو س کے انٹر ی پو ائنٹس پر CCTVکیمر وں کی تنصیب، واک تھرو گیٹس اور میٹیل ڈیٹیکٹر کے ذریعے تما م افراد کی چیکنگ کی جا ئے ، عزاداری جلو س اور مجالس کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔

جلو سوں کے روٹس ،اما م با ر گاہو ں کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ بھکا ریوں کے خلا ف سخت کا رروائی کی جا ئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آباد طا ہر عالم خا ن کی ہد ا یا ت پر ایس ایس پی اسلام آ باد نے وفا قی دارالحکو مت میں محر م الحر ام کے سیکو ر ٹی انتظاما ت کو یقینی بنا نے کے لیے تمام ایس پیز زونز، ایس ڈی پی اوز ،اور ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ محر م الحر ام کے وفا قی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو موثر بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

افغان بستیوں،کچی آبادیوں ،اڈہ جات کی سرچنگ اور کومنگ کی جائے ،تمام ونگز آپس میں مکمل رابطہ رکھیں اور معلومات کا آپس میں تبادلہ کریں ۔تمام جلوس کو مکمل کور رکھا جائے ،چیکنگ بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کی جائے ۔لائٹس کو درست کروایا جائے ۔وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے۔

امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کریں اوران کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں ۔جلوس کے اردگرد کسی مشکوک گاڑی ، شخص یا مشتبہ اشیاء کی موجودگی ہرگز نہیں ہونی چاہیے اور مجلس جلوس سے پارکنگ دور رکھی جائے ۔ تما م مجالس اور جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مشکوک گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں ،اشخاص و دیگر اشیاء کی کڑی نگرانی کی جائے ۔

انہو ں نے کہا کہ تھا نو ں کی سطح پر امن کمیٹیو ں کے سا تھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا جا ئے۔ عزاداری جلو سوں کے رو ٹس کا تعین کیا جائے اور دوسرے روٹس پر جلو س لے جا نے کی اجا زت ہر گز نہیں ہو گی جلو س مقرر کر دہ راستو ں سے ہی گزرنا چا ہیے پر وگر ام کے بغیر کسی بھی جگہ کو ئی مجلس وغیرہ نہیں ہو نی چا ہیے ، آ ر گنا ئزرزکو پا بند کر یں کہ وہ لو ڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کا انتظام کریں، جلو س ومجا لس مقررہ روٹس اور مقررہ وقت پر آ غا ز اور اختتام کیا جا ئے۔

رضا کا رانہ ڈیو ٹی سرانجا م دینے والو ں کے کو ائف حا صل کر یں اوران کو ڈیو ٹی کے لیے کا ر ڈز ایشو کئے جا ئیں ۔ اشتعال انگیز اور قابل اعتراض تقریر ہر گز نہیں ہو گی ۔ جلو س کے روٹس پر آ نے والی عما رتو ں کے ما لکان کو پا بند کر یں کہ وہ کسی بھی اجنبی شخص کو اپنے پا س نہیں ٹھہر ائیں گئے اور نہ ہی چھتتو ں پر کسی کو چڑ ھنے دیں گئے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ محرم الحرام کے دنوں میں اگر کسی کو کوئی مشکوک شخص یا چیز نظر آئے تو اس کی اطلاع فوراً مقامی پولیس کو دیں تاکہ اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ محر م الحر ام ہمارے لئے بہت اہم ہے اور تمام افسران نہایت ہی محنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور تما م تر توانائیاں صر ف کریں ۔

متعلقہ عنوان :