لاہور ، راولپنڈی ، ننکانہ صا حب سمیت دیگر اضلاع سے اب تکقیمتی مالیت کی زمینیں ناجائز قابضین سے وگزارکرالی ‘صدیق الفاروق

مالی معاملا ت میں کمیشن کا چکر ا ب ختم ،بورڈمیں بوگس بھرتیوں اور دیگر ہونے والی بے ضابطگیوں کا کیس نیب میں زیر تفتیش ہے‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی کاوشوں سے لاہور ، سرگودھا ، راولپنڈی ، اوکاڑہ ،ننکانہ صا حب سمیت دیگر اضلاع سے اب تک 5 ارب 50کروڑ روپے مالیت کی زمینیں ناجائز قابضین سے واپس لے چکا ہوں جبکہ ابھی مزید کام جاری ہے، ٹرسٹ بورڈ سے کرپشن کا خاتمہ اور کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی شروع ہے، جب میں نے عہدہ سنبھالا تو بورڈ کا خسارہ 14کروڑ روپے تھا جبکہ گزشتہ 9ماہ میں یہ اد ارہ ساڑھے 13کروڑ روپے سر پلس پول میں آگیا اور اسی طرح مالی سال 2015-16 میں ہونے والی نیلامیوں کے ذریعے جو 20کروڑ روپے کا ہدف تھا ہم وہ ہدف آئندہ تین ماہ میں 20کی بجائے 22کروڑحاصل کرلیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بورڈ ممبران کے 293ویں اجلاس جس میں سینئر جوائنٹ سیکر ٹری الیاس خان، پردھان سردار شام سنگھ ِ سردار امریش سنگھ اروڑا MPA،محمد یونس دورانی، چوہدری محمد بشیر ، بیرسٹر اورنگزیب شاہ، الیگزینڈر جان ملک،کرنل (ر)مبشر جاوید،مسز عائشہ حامد،سیکرٹر ی بورڈ محمد اکرام الحق، ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر ناصر احمد اعوان ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری خالد علی، ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا،پروٹوکول اسسٹنٹ گلریز چوہدری، رانا طارق جاوید، سمیت دیگر بورڈ ممبران و افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفیگ دیتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی اجازت سے لاہور، راولپنڈی اور دیگر پلاٹس جو ہم نے نیلامی کے لیے رکھے تھے ان پلاٹوں کی 22کروڑ سے زیادہ ناقابل واپسی زرعے ضمانت کی پیشکش ہو چکی ہے بورڈ نے نیلامی کے اس شفاف نظام کو سراہا ہے اور کامیاب بو لی دہندگان جو منصوبے بنا کر لائیں گے ان منصو بوں کو بور ڈ کے دئیے ہوئے ریٹس کے مطابق قانون کی روشنی میں منظوری دی جائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مالی معاملا ت میں کمیشن کا چکر ا ب ختم ہو گیا ہے جبکہ بورڈمیں بوگس بھرتیوں اور دیگر ہونے والی بے ضابطگیوں کا کیس نیب میں زیر تفتیش ہے جو بھی ان معاملات میں ملوث ہو گا ۔انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہونے والی میٹنگ کی کاروائی میں 90فیصد عمل ہو گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اوکاڑہ ، قصور ، ننکانہ صاحب ، سکھر ، حیدر آبادمیں بلواسطہ طور جو با اثر افراد ٹرسٹ کی زمین پر قابض ہیں اور وہ اسکی نہ تو نیلامی ہونے دیتے ہیں اور نہ ہی اپنا ناجائز قبضہ چھوڑتے ہیں ، لہذا آج بورڈ نے متفقہ طورپر یہ منظوری دی ہے کہ ایسے افراد کو ہم 6ہفتوں کا نوٹس جاری کریں گے اور اگر پھر بھی وہ راہ راست پر نہ آئے تو انکے خلاف کیس تیار کر کے نیب کو بھیجا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جہاں جہاں ضرورت پڑی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ عوامی مسائل سے آگاہی اور بورڈ کے انتظامی معاملات بہتر ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :