این اے 122، پی پی 147ضمنی الیکشن ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل

بیلٹ پیپرزریٹرننگ افسر کے حوالے کردئیے گئے ،این اے 122کے لئے 3لاکھ 47ہزار 762بیلٹ پیپرز اور پی پی 147کے 1لاکھ 40ہزار 767بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں‘ ریجنل الیکشن کمشنر

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء ) حلقہ این اے 122اور پی پی 147میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام مکمل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ریجنل الیکشن کمشنر طاہر منصور خان کا کہنا ہے کہ این اے 122اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل کرنے کے بعد ریٹرننگ افسر شیخ زاہداقبال کے حوالے کردئیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 122کے لئے 3لاکھ 47ہزار 762بیلٹ پیپرز اور پی پی 147کے 1لاکھ 40ہزار 767بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ۔یہ بیلٹ پیپرز 10اکتوبر کو پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کردیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :