پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے : دفتر خارجہ

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 20:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی جوہری ہتھیاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے چھپنے والے آرٹیکل پر پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ردعمل دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوض ہاھحوں میں ہیں۔ پاکستان کی جوہری پالیسی جنوبی ایشیا کے سیکورٹی امور کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی کی جوہری صلاحیت جنوبی ایشیاء کی سلامتی کیلئے ہے۔