این اے122عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ”دورے“ کی باقاعدہ دعوت دے دی

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ضمنی الیکشن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و امیدوار حلقہ این اے122 ایاز صادق کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خاں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف حلقے میں آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

علیم خاں کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بھی این اے122میں آ کر دیکھ لیں انہیں بھی عوامی رد عمل کا اندارہ ہو جائیگا ۔پی ٹی آئی کے امیدوار کے مطابق این اے122اورپی پی147میں گذشتہ8برسوں سے جبر کا شکار عوام کو خوشحالی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :