گرین فار وائٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

ہمیں شدت پسندی کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا۔ پنجاب یوتھ پارلیمانی کوکس اور نوجوان بین المذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے پر عزم ہیں،چیئر میں پنجاب یوتھ پارلیمانی کوکس

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) گرین فار وائٹ مہم پاکستان کے قومی جھنڈے سے علامتی طور پر منسوب ہے۔جس میں سبزمسلم اکثریت اور سفیداقلیتوں کے نمائیندہ رنگ ہیں۔ مہم کا مقصدنیشنل ایکشن پلان کی تائید میں پاکستانی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اور انکے مساوی شہریت کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔مورخہ 08اکتوبر کو علی انسٹیوٹ لاہور میں امن کا عالمی دن اور اقلیتوں کا قومی دن برگد اور امید جواں کے زیر اہتمام بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

جس میں امید جواں، ینگ پارلیمانی فورم اسلام آباد، پنجاب یوتھ پارلیمانی کوکس اور محکمہ امور نوجوانان پنجاب شراکت دار ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے میڈیا کوآرڈینیٹر ینگ پارلیمانی فور م ایم این اے رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ گرین فار وایٹ مہم وہ مثبت پیغام ہے جس میں اکثریت اقلیتوں کے حقوق کی جدو جہد میں خاص کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کے ساتھ باہمی امن کو بحال رکھنا ہر فرد کا بلا تفریق رنگ و مذہب بنیادی فرض ہے۔وائس چیئر پرسن پنجاب یوتھ پارلیمانی کوکس ایم پی اے میری گل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری آئینی طور پر مساوی حقوق کا مالک ہے اس کا تعلق چاہے کسی فرقہ، مذہب یا لسانی گروہ سے ہی کیوں نہ ہو۔ ممبر پنجاب اسمبلی جناب وقاص موکل چیئر پرسن وقاص موکل نے کہا کہ شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی تائید میں اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کر نا اکثریت کا آئینی اور سماجی فرض ہے نوجوان اور یوتھ کوکس بین المذہبی ہم ااہنگی اور باہمی رواداری کے لیے پر عزم ہیں۔

صبیحہ شاہین نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت کو فروغ امن کے لیے استعمال کرنا چاہیے تا کہ ہم شدت پسندی کو ختم کر سکیں اور ایک پر امن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی اقلیت کو عیسائی کہنے کی بجائے مسیحی پکارنا چاہیے جیسا کہ مسیحی بہن بھائی اس چیز کی درخواست کرتے ہیں۔ اور اقلیتوں کے سماجی مسائل بارے جانکاری اور ان کے حل کے لیے برگد پر امن پاکستان کے حوالے سے اپنی کاوش جاری رکھے گا۔

مورخہ 08اکتوبر کو علی انسٹیوٹ لاہور میں امن کا عالمی دن اور اقلیتوں کا قومی دن ایک یوتھ فیسٹول کے طور پر منایا جا رہا ہے جس میں قریب 600نوجوان شرکت کریں گے ۔ فیسٹول میں عارف نظامی، رامیش سنگھ اروڑہ، میری گل، وقاص موکل، مس لیلی، جگنو محسن، آئی اے رحمان اور صبیحہ شاہین بین المذہبی پینل ڈسکشن کا حصہ بنیں گے جس میں کامران مائیکل مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائیں گے۔ فیسٹول میں کلچر پرفارمنس، تھیٹریکل شو کیساتھ ساتھ گونگا سائیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

متعلقہ عنوان :