کمشنرکراچی کا نجی اسکولوں سے فیسو ں میں من ما نے اضافے اور وصولی کیلئے طلبہ کے والدین کو ہراساں کر نے کی خبروں کا نو ٹس

ڈی جی پرائیوٹ اسکو لز سندھ منصوب احمد صدیقی سے ہنگامی رابطہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے نجی اسکولوں سے فیسو ں میں من ما نے اضافے اور من مانی فیسوں کی وصولی کیلئے طلبہ کے والدین کو ہراساں کر نے کی خبروں کا نو ٹس لے لیا ،کمشنر کراچی کا ڈی جی پرائیوٹ اسکو لز سندھ منصوب احمد صدیقی سے ہنگامی رابطہ ۔

(جاری ہے)

طلبہ کے والدین کو ہراساں کرنے والے اسکول اور اسکی انتظامیہ کے خلاف کا روائی کی ہدایت حکومتی فیصلو ں کے با وجود فیسوں میں من ما نہ اضافہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا ہے جوکہ کسی صورت میں بر داشت نہیں کیا جا سکتا ،کمشنر کراچی نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز سندھ سے کہا کہ اسکو لز میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کی طرف سے شکایا ت مو صول ہو رہی ہیں کہ نجی اسکو ل انتظامیہ نے حکومتی اعلان کے با وجو د فیسوں مین من ما نہ اضافہ کر رکھا ہے اور جس کی وصولی کیلئے والدین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے بلکہ والدین بھی ذہنی اذیت اور پر یشانی میں مبتلا ہو رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ ایسے اسکولز اور انکی انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جا ئے بصورت دیگر والدین کو ہراساں کرنے والے اسکول اور انکی انتظامیہ کے خلاف کراچی انتظامیہ مو ثر کا روائی کرے گی ،انھو ں نے مزید کہا کہ والدین دن رات محنت مشقت کرکے اپنے بچوں کو اسکولوں میں تعلیم دلواتے ہیں اور اسکولز انتظامیہ والدین کی مجبو ریوں کا نا جا ئزفائدہ اٹھا رہے ہیں جو کہ بہت افسوسنا ک عمل ہے`

متعلقہ عنوان :