معروف ادبی اور صحافی شخصیات ٹی ڈی ای اے کے ٹرسٹیز مقرر

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء )معروف صحافی و تجزیہ کار محمد ضیا الدین کی سربراہی میں ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی ( ٹی ڈی ای اے ) کے سات رکنی بورڈ آف ٹرسٹیز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹبلیٹی، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ( فافن ) کے آپریشنز کی نگرانی بھی کرتا ہے۔

بدھ کواسلام آباد سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق نئے بورڈ کی تقرری ٹی ڈی ای اے کی ادارہ جاتی اصلاحات اور اسکے دائرہ کار میں توسیع بشمول فافن کی طرز پر دیگر سول سوسائٹی تنظیموں کے نیٹ ورکس کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں کام کرنے پر وسیع تر حمائت فراہم کرنے کا ایک حصہ ہے۔ نئے ٹرسٹیز اپنے اپنے شعبوں میں وسیع تر تجربہ اور قابلیت کے حامل ہیں اور ٹرسٹ کے آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسے بروئے کار لائینگے۔

(جاری ہے)

سات رکنی بورڈ کے دیگر اراکین میں ڈائریکٹر، پاکستان سٹڈی سنٹر، یونیورسٹی آف کراچی، ڈاکٹر سید جعفر احمد ، محقق اور ویمن ایکشن فورم کی ممبر پروفیسرعافیہ ایس ضیا ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، حکومت بلوچستان کہور بلوچ ، معروف ماہر لسانیات وجنرل موسیٰ کالج کوئٹہ میں درس و تدریس سے وابستہ علی بابا تاج ، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ( لمز ) میں فیکلٹی آف پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم اور معروف صحافی شمیم شاہد شامل ہیں۔

ٹی ڈی ای اے کے نئیچیئر پرسن محمد ضیا الدین ایک سینئر صحافی ہونے کے ساتھ پاکستان کو درپیش مسائل خاص طور پر معیشت اور سیاست کے حوالے سے ماہرانہ رپورٹنگ کا چالیس سال سے زائد تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ روزنامہ ڈان ، دی نیوز انٹرنیشنل اور ایکسپریس ٹریبیون جیسے اہم اخباروں کے ایڈیٹر کے طور پر اہم ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔سابقہ بورڈ آف ٹرسٹیز ظہیر خٹک ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اربن، رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، سرور باری ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پتن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، مس مسرت قدیم ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیمان الومنائی ٹرسٹ ، نصرللہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ،مس صادقہ صلاح الدین ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انڈس ریسورس سنٹر ، زاہد اسلام ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت ، زبیر انبیا، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایسوسی ایشن فار کرییشن آف ایمپلائمنٹ ، محمد یونس بندھانی ، ڈائریکٹر بانھ بیلی ، غفار شاہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی اویئر نیس اینڈ ایڈووکیسی وینچرز اراونڈ نیڈز ( کاروان ) ، فیض الرحمٰن مشعل ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ( سی پی ڈی ) ، سید شاہ ناصر خسرو ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹگریٹڈ ریجنل سپورٹ پروگرام ( آئی آر ایس پی ) ، اویس اسلم علی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان پریس فاونڈیشن ( پی پی ایف ) ، شاکر اسحٰق، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیسک ایجوکیشن فار اویئر نیس ریفارمز اینڈ امپاورمنٹ ( بی فیئر ) ،مس میمونہ نور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آل ویمنز ایڈوانسمنٹ اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ ( ایوارڈ ) اور مختار جاوید نیشنل پروگرام منیجر ہیومن اینڈ ڈویلپمنٹ رائٹس ، سنگی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن ( ایس ڈی ایف ) پر مشتمل تھا۔