روس کو شام کی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے،عوامی تحریکوں کو تشدد سے کچلنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، حافظ طاہر اشرفی

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاکستان علماء کونسل کا موٴقف واضح ہے۔روس کو شام کی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا چاہئے۔عوامی تحریکوں کو تشدد سے کچلنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ماسکو ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی بھی موجود تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالمی مفکرین کے اجلاس میں ایران کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے اپنا موٴقف بتایا اورپاکستان علماء کونسل کی قیادت نے اپنا موٴقف بتایا۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ عرب ممالک اور عرب سیاسی و مذہبی قیادت عالم اسلام کے مسائل پر اپنا قائدانہ کردار اداکرے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کیا ہے اس کی تشریح کی ضرورت ہے۔دہشتگردی کرنے والا کوئی بھی ہو وہ دہشت گرد ہی کہلائے گااسی طرح ریاستی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی اقوام عالم کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔کشمیر،فلسطین کے مسائل کا حل تلاش کرنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روسی قیادت کو اس بات کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر امریکہ نے دنیا کو جہنم بنادیا وہ اس طرح کی غلطی سے گریز کرے۔روسی قیادت کشمیر،فلسطین،عراق،شام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار اداکرے۔کسی ایک فریق کیساتھ روسی قیادت کا کھڑا ہونا مسائل کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔`

متعلقہ عنوان :