عارف والا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مقتول محمد اسلم کی قبرکشائی، اعضاء لیبارٹری کوبھجوادیئے گئے

بدھ 7 اکتوبر 2015 20:00

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر مقتول محمد اسلم کی قبرکشائی، اعضاء لیبارٹری کوبھجوادیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 87/EBکے رہائشی مدعی مقدمہ محمد اشرف کی لاہور ہائی کورٹ میں دائر رٹ پر حکم علاقہ مجسٹریٹ عارفوالا طاہر منظور کی سربراہی میں ڈاکٹروں کے بورڈ نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ قبولہ کی حدود 87/EBمیں مقتول محمداسلم کی قبرکشائی کی اور جسم کے مختلف حصوں کے اعضا ء لے کر لیبارٹری کو بجھوادیئے گئے بتایا گیا ہے کہ مقتول محمداسلم کا اہلیہ شکیلہ بی بی سے تنسیخ نکاح کا تنازعہ چل رہاتھا کہ ملزمان محمد عابد ولد لادین ،محمد شفیق ولد امجد نے شکیلہ بی بی سے ملکر 79/EBعارفوالا کے نزدیک فائرنگ کرکے قتل کرکے ایکسیڈنٹ کا واویلا کیا تھا جس کی رپٹ 12-01-13 تھانہ صدرعارفوالا میں کو درج ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :