لاہور، سرکٹ کے باعث مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے حادثات

لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے حادثات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔آگ بجھانے کے عملہ نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلشن راوی میں واقع معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، پروڈکشن یونٹ میں تیل اور خشک اشیاء کی وجہ سے آگ نے ٹھوڑی دیر میں فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کا دوسرا حادثہ براندرتھ روڈ کے علاقے میں پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور مشینری جل کر تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو کے آگ بجھانے کے عملے نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بند آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی اصل وجوہات کا مسلح نہیں ہوسکا تاہم غالب امکان ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔

اس حوالے سے آگ بجھانے کے ماہرین نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے حادثات کی روک تھام ممکن نہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کے دوران بجلی استعمال کرنے والے آلات کے سوئچز بند کردیں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ہونے والے حادثات کو روکا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :