صنعت و تجارت کے شعبوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جا ئیں،عبدالفاروق خان

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نارتھ زون کیپٹن عبدالفاروق خان نے حکومت اور حکومتی اداروں پر زور دیا ہے کہ صنعت و تجارت کے شعبوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جا ئیں تاکہ تاجر و صنعتکار ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں انہوں نے گیس ، بجلی ، ٹیکسیشن ،ری فنڈ کلیمز کی ادائیگی، برآمدات کو زیرو ریٹ کرنے اور ودہولڈنگ ٹیکس سمیت کئی مشترکہ مسائل کی نشاندہی کی اورکہا کہ اب 40 ۔

بی برآمدی اداروں پر بھی لگ رہی ہے جبکہ بجلی کی قیمت کم کرنے کی آڑ میں نئے ٹیکس لگا کر بجلی اور گیس کو مہنگا کیا جا رہا ہے جس سے انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والی سردیوں میں گیس کی مکمل بندش کا مژدہ سنایا جا رہا ہے احالانکہ گیس خاص طور پر ویلیوایڈڈشعبہ کیلئے خام مال کی حیثیت رکھتی ہے لہٰذا سردیوں میں صنعتوں کو کم از کم 5 دن گیس دی جائے APBUMA کے رہنماؤں شیخ محمدنبیل سعید، کیپٹن عبدالفاروق خان اور سینئر رہنماؤں عمران محمود، محمد عمار سعید،اوراحسان عارف ملک نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےTR چارجز کو فوری ختم کیا جائے تا کہ پاکستان میں کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس کو عملی طور پر کم کیا جا سکے انہوں نے بنک ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس فوری واپس لینے ، سیلز ٹیکس کی دفعہ 40 ۔

(جاری ہے)

بی اور 38 ۔بی سمیت تمام تاجر دشمن سیاہ قوانین ختم کرنے اور 200 ارب روپے کے ری فنڈ فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا