پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،20پی ایچ ڈی سائنوپیسز کی منظوری

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں20 پی ایچ ڈی سائنوپیسز،11جائزہ رپورٹس ،9 پینل آف ایگزامینر،6توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے3کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت اﷲ زاہد،پروفیسر ڈاکٹر مبشر احمد بٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ،پروفیسر ڈاکٹر معین الدین نظامی،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرکنول امین ،ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابدنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :