وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کا ڈاکٹر جاوید اقبال کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کی وفات پر ان کے صاحبزادوں منیب اقبال اور ولید اقبال سے افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر محنت راجہ اشفاق سرور آج ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے - انہوں نے مرحوم کے صاحبزادوں سے ملاقات میں ڈاکٹر جاوید اقبال کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے -