ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے والی حکومت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

لاہور کا ضمنی الیکشن معرکہ حق و باطل ہے،11اکتوبر ناکام اور بدنام حکمرانوں کی سیاسی موت کا دن ثابت ہو گا‘صاحبزادہ حامدر ضا

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عاشقان رسول ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے والی حکومت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے،لاہور کا ضمنی الیکشن معرکہ حق و باطل ہے،11اکتوبر ناکام اور بدنام حکمرانوں کی سیاسی موت کا دن ثابت ہو گا، مسلم لیگ (ن) لاہور کا ضمنی الیکشن ڈنڈے کے زور پر جیتنا چاہتی ہے،لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملے قابل مذمت ہیں،حکومت شکست کے خوف سے تصاد م کی فضا ء پیدا کررہی ہے،پولیس افسروں کے ذریعے ووٹروں پر دباؤ ڈالا جار ہا ہے،الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی پامالیوں پر کیوں خاموش ہے،مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل تاریک ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحریک انصاف کے امیدوار عبد العلیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف دینی مدارس اور مساجد کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ اہلسنّت دشمنوں کا ساتھ دیا ہے۔اہلسنّت مسلم لیگ کے مظالم بھول نہیں سکتے۔ووٹ کی پر چی نا اہل حکمرانوں کیلئے برچھی ثابت ہو گی ۔

مسلم لیگ ن کالعد م تنظیموں کی سرپرستی کر تی ہے۔الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں شفافیت یقینی بنائے۔11اکتوبر کو سیاست بذریعہ دولت اور دو لت بذریعہ سیاست کے علمبر داروں کو شکست ہو گی ۔ مسلم لیگ ن سیاسی مشینری کے تعاون اور دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔ علماء و مشائخ اہلسنّت تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔تبدیلی کے خواہشمند ووٹرز تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مطالبہ کیا کہ حلقہ این اے 122میں خونریزی سے بچنے کیلئے رینجرز تعینات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :