بلدیاتی انتخابات کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے 200سے زائد افراد کی فہرستیں تیار کر لیں

زیادہ تر افراد بلدیاتی امیدواروں کے قریبی ساتھی ہیں ،پانچ سے دس لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز کی وصولی کا سلسلہ شروع

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوران نقص امن کے خدشے کے پیش نظر لاہور پولیس نے 200سے زائد افراد کی فہرستیں تیار کر لیں ،زیادہ تر افراد بلدیاتی امیدواروں کے قریبی ساتھی ہیں جن سے پانچ سے دس لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ایسے 200سے زائد افراد کی فہرستیں تیار کر لی ہیں جو کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس نے فہرست میں شامل افراد سے رابطہ شروع کر دیا ہے اور ان افراد کو پرامن رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔ مزید براں ان افراد سے پانچ سے دس لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز بھی لئے جارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل زیادہ تر افراد بلدیاتی امیدواروں کے قریبی ساتھی ہیں اور اس تناظر میں 90افراد سے ضمانتی بانڈز کی وصولی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ فہرست میں شامل دیگر افراد سے ضمانتی بانڈز لینے کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ کہ ان ضمانتی بانڈز کو عدالتوں میں رجسٹر کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :