Live Updates

پی ٹی آئی نے 9اکتوبر کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ،گڑھی شاہو کی بجائے مزنگ میں ہوگا

الیکشن کمیشن کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی جلسہ این اے 122کی انتخابی مہم کا حصہ بھی ہو گا

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے 9اکتوبر کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا ،گڑھی شاہو کی بجائے مزنگ قرطبہ چوک میں جلسہ کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی جلسہ این اے 122کی انتخابی مہم کا حصہ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کا اہم اجلاس گزشتہ روز پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی سربراہی میں ہوا جس میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ جلسے کا اسٹیج قرطبہ چوک میں لگایا جائے گا جبکہ شرکاء کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں جیل پر لگائی جائیں گی ۔پی ٹی آئی کے منتظمین نے جلسے کا مقام تبدیل ہونے کے بعد نئے مقام کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ جلسے سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی خطاب کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات