اشتہارات رینجرز اور پولیس میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

مشرف ، بینظیر بھٹو کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی،احتساب سندھ سمیت پورے ملک میں ہونا چاہیے،میڈیا سے بات چیت

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات رینجرز اور پولیس میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت عبداﷲ شاہ غازی کے عرس کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی ۔احتساب سندھ سمیت پورے ملک میں ہونا چاہیے ۔گزشتہ روز رینجرز سے متعلق اخبارات میں اشتہارات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اشتہارات رینجرز اور پولیس میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔ایسی حرکت کرنے والو کو جلد بے نقاب کردیں گے ۔