این اے 122،اپوزیشن کے امیدوار مالی وسائل کے بل بوتے پر لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ بلاول بھٹو زرداری

ایک طرف اپوزیشن جماعت مالی وسائل کا اور دوسری طرف حکومتی جماعت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے ،پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم مشکل حالات کے باوجود زور شور سے جاری ہے ‘ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی منظور احمد وٹو کی زیر صدارت اجلاس میں آج گڑھی شاہو لاہور میں ہونیوالے انتخابی جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی انتخابی جلسے سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، میاں منظور احمد وٹو، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان بھی خطاب کریں گی

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:31

این اے 122،اپوزیشن کے امیدوار مالی وسائل کے بل بوتے پر لوگوں کا ضمیر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ این اے 122کے ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار مالی وسائل کے بل بوتے پر لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ایک طرف اپوزیشن جماعت مالی وسائل کا اور دوسری طرف حکومتی جماعت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے تاہم پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم مشکل حالات کے باوجود زور شور سے جاری ہے ۔

یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہی ۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹوپیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کونسل اور دوسرے لاہور کے اہم پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے گزشتہ روز انہیں ٹیلی فون پر بتایا کہ انہیں خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم مشکل حالات کے باوجود این اے122 میں زور شور سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف اپوزیشن جماعت مالی وسائل کا اور دوسری طرف حکومتی جماعت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کارکن پرعزم ہیں اور ہم نے ہر صورت میں پارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کے مطابق 1970 کی پیپلز پارٹی بنانا ہے اور غریبوں کو ان کے مکمل حقوق کی دستیابی تک جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے امیدوار مالی وسائل کے بل بوتے پر لوگوں کا ضمیر خریدنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے این اے122 اور پی پی147 کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صاف ستھرے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو نہ صرف غریبوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں بلکہ انکے حل کرنے کا واضح لائحہ عمل کو عملی جامہ پہنانے میں بھی پوری طرح مخلص ہیں۔اجلاس میں آج ( جمعرات ) شام کے پیپلز پارٹی کے گڑھی شاہو لاہور میں ہونیوالے انتخابی جلسے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، میاں منظور احمد وٹو، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان بھی خطاب کریں گی۔

اجلاس میں عہدیداروں اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آج کا جلسہ ایک بہت بڑا جلسہ ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ دوسرے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چوہدری منظور، ڈویژنل کوآرڈینیٹر لاہور، راجہ ریاض کے علاوہ بیرسٹر عامر حسن، افتخار شاہد، میاں خالد سعید، رائے شاہ جہاں بھٹی، بیگم نیلم حسنین، فائزہ ملک، ایم پی اے، بشریٰ ملک، صغیرہ اسلام، شاہدہ جبیں، نوید چوہدری، اسلم گل، اورنگزیب برکی، منظور مانیکا، میاں عبدالوحید، میاں ایوب، حق نواز خان، راجہ عامر خان، مولانا یوسف اعوان، یاسر بارا، ڈاکٹر خیام حفیظ، آصف خان، احتشام الحسن اور جاوید اختر شامل تھے۔