صدر مملکت دورہ کوئٹہ مکمل کر کے اسلام آباد چلے گئے، وزیراعلی سمیت اعلیٰ حکام نے رخصت کیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین کوئٹہ کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بدھ کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان و سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اﷲ زہری ،سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خا ن ناصر، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ اور دیگراعلیٰ حکام نے انہیں رخصت کیا۔