دوخاندانوں نے بیس کروڑپاکستانیوں کویرغمال بنالیا ،پرویز مشرف کے دورصدارت میں موروثی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا تھا

آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے چیف ایڈوائزر چودھری الطاف شاہد کااے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ دوخاندانوں نے بیس کروڑپاکستانیوں کویرغمال بنالیا ۔پرویز مشرف کے دورصدارت میں موروثی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا تھا مگر ان کی سبکدوشی کے بعدماضی میں ایک دوسرے کوسکیورٹی رسک قراردینے والے اچانک بھائی بھائی بن گئے ۔

عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ورنہ ان دوخاندانوں کی باریاں اورمکاریاں کبھی ختم نہیں ہوں گی ۔دونوں حکمران خاندان قومی ضمیر کی بولی لگانے کے ماہر ہیں۔نوازحکومت کانام نہادکسان پیکیج سیاسی رشوت کی بدترین مثال ہے۔وفاقی وصوبائی حکومت ضمنی الیکشن میں پوری طرح اثراندازہورہی ہے جبکہ الیکشن کمشن کے ارکان تماشادیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ سٹے لیگ اورزرداری لیگ کے رہنماؤں کی ایک دوسرے پرتنقیدمحض دکھاوا ہے ،اندرون خانہ یہ دونوں پارٹیاں نیب کیخلاف شیروشکر ہیں۔سندھ میں رینجرز کیخلاف اشتہارات چھپوانے کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کووفاق کاآشیربادحاصل تھا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اورزرداری خاندان والے متحدہوکرنیب پرحملے کررہے ہیں ۔

اے پی ایم ایل کی قیادت پاکستان میں بے رحم اوربلاامتیازاحتسا ب کی خواہاں ہے۔دونوں حکمران خاندانوں نے بیدردی کے ساتھ قومی وسائل ہڑپ کئے،ان سے پائی پائی کاحساب لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے نامزدامیدوارو ں کی حمایت کرنیوالی مختلف سیاسی پارٹیوں اوربااثرشخصیات کونوازاجارہا ہے ۔ان کے ہوتے ہوئے شفاف الیکشن جبکہ عام لوگ بااختیار نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران چمک کی بدولت اقتدارمیں آئے اورآج بھی اپنے سہولت کاروں کومراعات سے نوازرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :