حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت سما جی شعبے کی تر قی کیلئے 150ارب روپے جا ری کر دیئے،ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے لیئے 14ارب،پا کستان اٹا مک انر جی کمیشن کے لیئے 2ارب اور پا کستان میلینیم ڈیویلپمنٹ گو لز کیلئے2ارب مختص

بدھ 7 اکتوبر 2015 19:19

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)حکومت نے رواں مالی سال 2015-16کیلئے پبلک سیکٹرڈو یلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت سما جی شعبے میں تر قیا تی منصو بوں کیلئے 150ارب روپے سے زائد جا ری کر دیئے۔

(جاری ہے)

پلا ننگ کمیشن آ ف پا کستان کے اعدادو شما ر کے مطا بق سما جی شعبے میں مختلف تر قیا تی منصو بوں کے لیئے رقم جا ری کی گئی ہے جس کے تحت ہا ئر ایجو کیشن کمیشن کے لیئے 14ارب،پا کستان اٹا مک انر جی کمیشن کے لیئے 2ارب 97کروڑ ، نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی کے تحت بنیا دی ڈھانچے کی تر قی کے لیئے14ارب، پا کستان ریلو ے میں مختلف منصو بوں کے لیئے6.66ارب اورنیشنل ہیلتھ سر وسز کے لیئے1.77ارب رو پے جا ری کئے گئے ہیں۔

اعدادو شما ر کے مطا بق نیشنل فوڈ سیکیو رٹی کے لیئے 284ملین،سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے لیئے205ملین، واٹر اینڈ پا ور ڈویژن کیلیئے 2.25ارب روپے جا ری کیئے گئے۔اعدادو شمار کے مطا بق آزاد جموں و کشمیر میں مختلف منصو بوں کے لیئے2ارب ،قبا ئلی علا قہ جا ت اور سیفرون کے لیئے 3.74ارب،پا کستان میلینیم ڈیویلپمنٹ گو لز کیلیئے2ارب،مختلف وزارتوں کے تحت تر قیاتی منصو بوں کے لیئے33ارب، کا رپو ریشنز کے لیئے 37ارب اور آ ئی ڈی پیز کیلیئے 52ارب رو پے جا ری کر دیئے گئے ہیں۔