رینجرز کیخلاف اشتہار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا: وزیر اعلی سندھ

muhammad ali محمد علی بدھ 7 اکتوبر 2015 19:17

رینجرز کیخلاف اشتہار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا: وزیر اعلی سندھ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اکتوبر 2015 ء) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز کیخلاف اشتہار کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے سندھ رینجرز کیخلاف اخبار میں دیے جانے والے اشتہار کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کیخلاف اخبار میں اشتہار دینا رینجرز اورپولیس کے تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔ رینجرز نے پولیس کے ہمراہ کراچی میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :