آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر وضاحت طلب کرلی

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر وضاحت طلب کر لی، آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ معاملہ آئندہ مذاکرات میں اٹھایا جائے گا.نیپرا اور آڈیٹر جنرل کے بعد آئی ایم ایف نے بھی نوٹس لے لیا، آئی ایم ایف چیف ہیرلڈ فنگر کا کہنا ہے کہ نیپرا رپورٹ نے پاور سیکٹر میں اہم اور سنگین مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر حکومت پاکستان سے رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں شروع ہونے والے نویں معاشی جائزہ مذاکرات میں بات کی جائے گی۔نیپرا نے سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ وزارت پانی بجلی نے جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی، بجلی کے میٹرز کا نیا سسٹم ناکام ہوگیا ہے، صارفین کو زائد بل ارسال کیے جا رہے ہیں جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں توانائی کے شعبے میں تقریبا دس کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔