بے نام اکاؤنٹس کے خلاف آئی ایم ایف میدان میں آگیا

بے نام بینک کھاتوں کے خلاف بل جنوری 2016تک پارلیمنٹ میں پیش کرکے قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے،آئی ایم ایف

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) آئی ایم ایف پاکستان میں بے نام بینک اکاونٹس کیخلاف میدان میں آگیا۔گمنام بینک کھاتوں کیخلاف قانون سازی کیلئے 4ماہ کی ڈیڈلائن دے دی۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق حکومت سے کہاگیا ہے کہ بے نام بینک کھاتوں کے خلاف بل جنوری دوہزارسولہ تک پارلیمنٹ میں پیش کرکے قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کا کہناہے کہ پاکستان میں بے نام بنک اکاونٹس ٹیکس چوری کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔قانون بنانے سے ٹیکس دہندگان سے متعلق معلومات تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض کاروباری لوگ ٹیکس سے بچنے کیلئے ملازمین کے اکاؤنٹس لین دین کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ بے نام بینک اکاونٹس دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے لیے بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والیادارے ماضی میں بے نام اکاونٹس تک رسائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن حکومتیں بے نام بنک اکاونٹس تک رسائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں۔

متعلقہ عنوان :