غیر فعال قرضوں کی وصولی ، ایس ای سی پی قوانین میں تبدیلی کا مسودہ تیار

بینکنگ نظام پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی جانب سے مشترکہ ٹاسک فورس کی تیاری کا عمل جاری

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء ) غیر فعال قرضوں کی وصولی کے لئے حکومت نے ایس ای سی پی قوانین میں تبدیلی کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے بعد غیر فعال قرضوں کی وصولی بینکنگ کورٹس کے بغیر ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایس ای سی پی قوانین میں ترمیم کرکے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں نظر ثانی کے لئے بھیج دیا جائے گا جبکہ ترمیمی بل کو اپریل 2016 میں قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ،دوسری جانب بینکنگ نظام پر کڑی نظر رکھنے کے لئے سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر ٹاسک فورس قائم کررہے ہیں۔

ایس ای سی پی قوانین میں تبدیلی کے بعد غیر فعال قرضوں کی وصولی بینکنگ کورٹس کے بغیر ممکن ہوسکے گی۔اس کے علاوہ ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی تعمیر نو کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے جو کہ جلد تمام اداروں کو بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :