سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے تمام اداروں میں اصلاحات ہونی چاہئیں؛ سینیٹر شاہی سید

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے تمام اداروں میں اصلاحات ہونی چاہئے ۔ حلقہ این اے 122 کے الیکشن میں اربوں روپے خرچ ہو رہے ۔ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 122 کے الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس الیکشن پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جبکہ ماضی کی طرح الیکشن کمیشن نے کے پی کے اور سینٹ انتخابات میں اپنا کوئی کردار ادا نہ کر سکی اسی طرح اس الیکشن میں بھی ان کا کردار کچھ نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام کو اپنی مرضی استعمال کرنے کا پورا اختیار ہونا چاہئے ۔ پالیا اور حکومت کے درمیان جو مذاکرات ہو رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ جلد فیصلہ کریں اور اس میں تاخیر نہ کریں کیونکہ عوام تکلیف میں ہیں اس کو ختم کیا جا سکے ۔