صوبے میں تیز رفتار معاشی ترقی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں،خلیل طاہر سندھو

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ صوبے میں تیز رفتار معاشی ترقی کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف این جی اوز کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ خلیل طاہر سندھو نے کہاکہ مختلف بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس کے تحت سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔