بھکی پاور پلانٹ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگا ، افتخار بشیر

تھرمل پاور منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہائیڈل منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے تھرمل منصوبے مہنگی جبکہ ہائیڈل منصوے سستی بجلی کی پیداوار کا سبب ہیں،صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخاربشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ سے نجات کیلئے ملک کے اندر تمام تر دستیاب بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بھکی شیخوپورہ تھرمل پاور پلانٹ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اور اس سے 1180میگا واٹ بجلی کے حصول سے صنعتوں کو بھی وافر بجلی دستیاب ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ تھرمل پاور منصوبوں کے ساتھ ساتھ ہائیڈل منصوبوں کی طرف بھی توجہ مبذول کی جائے کیونکہ تھرمل منصوبے مہنگی جبکہ ہائیڈل منصوبے سستی بجلی کی پیداوار کا سبب ہیں نیز ان آبی ذخائر کوسستی بجلی کے حصول کے ساتھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہنے کیلئے بھی استعمال میں لا یا جاسکتا ہے نیز بژے آبی ذخائر کی تعمیر سے سارا سال دریاؤں میں زراعت کیلئے پانی بھی دستیاب رہے گا ۔اس لیے حکومت تھرمل منصوبوں کے ساتھ ساتھ بڑے آبی ذخائرکی تعمیر کا اعلان کرے۔

متعلقہ عنوان :