اسلام آباد ؛سیشن کورٹ نے منشیات فروشی کے ملز م کو 15 دن قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے منشیات فروشی کے ملزم شاہد اقبال کو 15 دن قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

ملزم شاہد اقبال سے ناکہ پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیا تھا ۔ مقدمے کی سماعت گزشتہ روز سیشن جج تنویر میرکی عدالت میں ہوئی جہاں ملزم کو پندرہ دن قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔ جرمانہ جمع نہ کروانے کی صورت میں دس روز مزید قید کی سزا ہو گی

متعلقہ عنوان :