وزیر اعظم کو کسانوں سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو بجٹ میں ریلیف پیکج شامل کر دیں ؛خورشید شاہ

ہم نے پہلے دن ہی کسان پیکج مسترد کر دیا تھا، بجٹ کے بعد حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کر کے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے؛میڈیا سے گفتگو

بدھ 7 اکتوبر 2015 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کسانوں سے اتنی ہی ہمدردی ہے تو بجٹ میں ریلیف پیکج شامل کر دیں ہم نے پہلے دن ہی کسان پیکج مسترد کر دیا تھا ۔ بجٹ کے بعد حکومت نے کسان پیکج کا اعلان کر کے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے الیکشن کمیشن کو مکمل خود مختار بنانا چاہئے الیکشن کمیشن اپنا مضبوط ہو کہ امیدوار کو اس کا خوف ہو ۔

ان خیالات کا اظہار قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو پیکج بجٹ میں شال ہونے پر کسانوں کے ردعمل کا خوف ہے ۔ وزیر اعظم یہ بتائیں کہ 2015-16 کے بجٹ میں یہ پیکج شامل ہے ۔ چاول کے کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے کی سبسڈی کی بات 2014-15 کے بجٹ میں شامل ہے حکومت نے بجٹ کے بعد کسان پیکج کا اعلان کر کے کسانوں کو بے وقوف بنایا ہے ہم نے اس کسان پیکج کو پہلے دن ہی مسترد کر دیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کسان پیکج کی دستاویزات عدالت میں پیش کریں تو عدالت انہیں بتائے کہ پیکج کو بجٹ 2014-15 میں شامل ہے اب کسان پیکج دے کر بے وقوف نہ بنائیں ۔

(جاری ہے)

میاں صاحب خود بھی بے وقوف ہے اور عوام کو بھی بنایا ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ الیکشن کمیشن اتنا مضبوط ہو جائے کہ کوئی بھی امیدوار الیکشن کمیشن سے خوفزدہ ہو ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو تسلیم کرے کہ صاف اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہو

متعلقہ عنوان :