وفاقی حکومت نے کسان پیکیج کی معطلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج کردیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے کسان پیکیج کو معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کہا گیا ہے کہ کسان پیکج کاسندھ،پنجاب،اسلام آبادکیبلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ،پلاننگ ڈویژن کو سنے بغیر کسان پیکج معطل کیا ہے، کسان پیکج پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمل درآمد روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست پرفیصلے تک الیکشن کمیشن کے فیصلے پرحکم امتناع جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکیج کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 3 دسمبر تک اس پر عمل درآمد رکوا دیا تھا تاہم گزشتہ روز وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو فیصلے خلاف عدالت جانے کی ہدایت کی تھی۔