”یونائٹڈ ایئر “کی پرواز کا ایک اہلکار بیمار ہونے پر اس کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:57

”یونائٹڈ ایئر “کی پرواز کا ایک اہلکار بیمار ہونے پر اس کا رخ دوسری ..

واشنگٹن ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) امریکہ کی نجی ایئرلائن ”یونائٹڈ ایئر “کی ایک پرواز کا ایک اہلکار بیمار ہونے پر اس کا رخ دوسری جانب موڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایئرلائن کی ایک پرواز ہوسٹن سے سان فرانسسکو جارہی تھی کہ اس کے عملے کا ایک اہلکار بیمار ہوگیا جس کی وجہ سے اس کا رخ البکرکو کی جانب موڑ دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ اہلکار اس قدر بیمار ہوگیا تھا کہ اس کیلئے سفر تو درکنار دستیاب علاج کے باوجود بھی پرواز میں موجود رہنا ممکن نہیں تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اہلکار معاون پائلٹ تھا جسے باہر لے جانا ضروری تھا، تاہم اسے اتارنے کے بعد پرواز دوبارہ سان فرانسسکو کی جانب روانہ ہوگئی۔