کراچی : محرم الحرام میں سکیورٹی کا خدشہ، پولیس نے حفاظتی پلان تشکیل دےد یا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : کراچی پولیس نے محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے ابتدائی حفاظتی پلان تیار کر لیا ہے، مجموعی طور پر کراچی میں 600 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے، جن میں سے 146 انتہائی حساس جبکہ 378 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حفاظتی پلان کے تحت مجموعی طور پر سکیورٹی کی غرض سے 25ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ رینجرز اہلکاروں کی تعداد اس کے علاوہ ہوگی۔

ابتدائی سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع جنوبی میں نکلنے والے تمام 58جلوس حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ایسٹ زون میں 311 جلوس برآمد ہوں گے، 61انتہائی حساس جبکہ 213 حساس قراردیئے گئے ہیں، ویسٹ زون میں 232 جلوس نکلیں گے، 27انتہائی حساس جبکہ 165حساس قرار دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں محرم الحرام کے دوران 5400 سے زائد مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، ساؤتھ زون کی 892 مجالس میں سے 79انتہائی حساس ،459 حساس جبکہ 354غیر حساس قراردی گئی ہیں۔

ایسٹ زون کی 2934مجالس میں سے 619انتہائی حساس، 1201حساس جبکہ 1114غیر حساس ہوں گی، ویسٹ زون کی 1569مجالس میں سے 298انتہائی حساس، 846حساس جبکہ 425 غیر حساس قراردے دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں سکیورٹی کیلئے سادہ لباس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 25ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، سیکیورٹی پلان میں سندھ ریزرو پولیس، محافظ فورس اور ایس ایس یو کو بھی حصہ بنایاگیا ہے، رینجرز کی نفری پولیس اہلکارروں کی تعیناتی کے علاوہ ہوگی۔

سکیورٹی پلان کے تحت ضلع ایس ایس پی، ڈی آئی جی، ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی آفس میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے، مرکزی کنٹرول روم سینٹرل پولیس آفس میں قائم ہوگا۔ شہر بھر میں کیمرے والی پولیس موبائلوں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نظر رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :