ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کا محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں میٹرول تھرڈ کا تفصیلی معائنہ

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہا کہ مذہبی تہواروں پر عوام کی ضروریات کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ، بلدیہ شرقی کی انتظامیہ نے جس طرح عیدالاضحی کے موقع پر محنت اور ایمانداری کے ساتھ فرائض سر انجام دیئے اسی جذبے سے سرشار ہوکر محرم الحرام کے موقع پر بھی فرائض کی انجام دہی یقینی بنائی جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ شرقی میں عباس ٹاؤن سے متصل نالے کی چھت کی تعمیراتی کام اور میٹروول تھرڈ میں بلدیاتی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق عباس ٹاؤن سے متصل نالے پر تقریباً 9 لاکھ روپے کی لاگت سے آرسی سی چھت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ایکسی بی اینڈ آر توقیر عباس نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ کو کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی تعمیرمیں معیار کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور کام جلد ہی مکمل کرلیا جائیگا۔بعد از اں ایڈمنسٹریٹر رحمت اﷲ شیخ نے پیراڈائیز بیکری کے عقب میں سارہ اپارٹمنٹ سے متصل صفائی و ستھرائی ودیگربلدیاتی امور کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے اور اطراف سے تجاوزات کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔

اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس راشد فیاض اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :