قومی خزانہ بیدردی سے لوٹنے والوں سے پائی پائی کاحساب لیں گے،اسلم ابڑو

جیکب آبادکے کامیاب کنونشن پربزرگوں ،نوجوانوں اورہمدردوں سے اظہارتشکر،کارکنوں کومبارکباد

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی الیکشن میں شیرکے نشان پرتاریخی فتح حاصل کریں گے سندھ میں پہلے مرحلے کے انتخابی معرکہ میں جیت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کامقدربن چکی ہے ،جیکب آبادمیں مسلم لیگ ن کاکامیاب کنونشن ملکی خزانہ لوٹنے والے چوراورلٹیروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،کامیاب کنونشن اوروالہانہ اندازمیں ریلی نکالنے پرجیکب آبادکے بزرگ ،نوجوانوں اورہمدردوں کاشکرگزارہوں ان خیالات مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑو،ضلعی صدرمسلم لیگ ن جیکب آبادمحمداکرم ابڑو،یاسرابڑواوردیگرپارٹی رہنماؤں نے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،سکیریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں عوام شیرکے نشان پرمہرثبت کرکے ثابت کریں گے کہ وہ سندھ میں لٹیروں ،چوربازاری اوربلیک میلنگ کی سیاست سے بیزارہوچکے ہیں،سندھ میں پہلے مرحلہ کے انتخابی معرکہ کی جیت مسلم لیگ ن کے امیدواروں کامقدربن چکی ہے ہمارے امیدوارجیت کرعوام کے درمیان ہی رہیں گے کہیں بھاگ کرنہیں جائیں گے ،اسلم ابڑوکاکہناتھاکہ قومی خزانہ بیدردی سے لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی کاحساب لیں گے اورترقیاتی فنڈزکے علاوہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے رقم مختص کرکے سندھ سے غربت ،بے روزگاری اوردہشتگردی کاخاتمہ کریں گے۔