لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم انکوائری کمیشن نے دو ماہ کے دوران 65 افراد کو بازیاب کرایا

کمیشن کے پاس اگست اور ستمبرکے دوران لاپتہ افراد کے96نئے کیس درج کرائے گئے ، زیر تفتیش کیسز کی تعداد1304ہوگئی

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم انکوائری کمیشن نے دو ماہ کے دوران 65 افراد کو بازیاب کرایا جبکہ کمیشن کے پاس اگست اور ستمبرکے دوران لاپتہ افراد کے96نئے کیس درج کرائے گئے جس سے زیر تفتیش کیسز کی تعداد1304ہوگئی ہے بدھ کو وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست اور ستمبر 2015ء کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے کیسز کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ، اگست میں کیسوں کی تفصیلی سماعت کے دوران 21افرادلاپتہ افراد کا سراغ لگایاگیا ستمبر کے دوران 41 افراد کو بازیاب کرایا گیا،اگست کے دوران کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کے 42 نئے کیس درج کرائے گئے جبکہ ستمبر میں 54 نئے کیس درج ہوئے، اس طرح اب کمیشن کے پاس لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 1304 ہو گئی ہے ،رواں ماہ کے دوران کمیشن کے ارکان اسلام آباد ، لاہور ،کوئٹہ اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :