پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

بدھ 7 اکتوبر 2015 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔بدھ کو پالپا کے رہنماؤں نے فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پالپا نے 3 مطالبات کی منظوری کے لیے 7 روز قبل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کو معاملہ حل کرنے کا ٹاسک دیا۔پالپا نے بھی 2 روز میں معاملے سے متعلق تفصیلات کمیٹی میں دینے کا اعلان کیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس دو روز بعد جمعہ کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :