عابد شیر علی جلسوں میں رقص کی بجائے مسائل حل کریں،فیسکو ملازمین نے وزیر مملکت سے مطالبہ کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 17:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : وزیر مملکت عابد شیر علی جب لاہور میں این اے 122 میں انتخابی نعرے لگا کر رقص کیا تو اس پر فیصل آباد میں فیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنیوالے محنت کش مشتعل ہوگئے، اور مطالبہ کیا کہ وزیر صاحب رقص کے بجائے ان کے مسائل حل کریں۔

(جاری ہے)

این اے 122 کے انتخابی جلسے میں رقص پر ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی میں خود اتنی بجلی بھری ہے کہ وہ پورے مجمع کو کرنٹ سا جوش دے سکتے ہیں۔

ایک جانب انتخابی معرکے کے پُرجوش شرکاء کو بجلی کا وزیر جذبات کا کرنٹ فراہم کررہے ہیں تو دوسری جانب فیصل آباد میں فیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔مظاہرین عابد شیر علی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ جلسوں میں رقص کے بجائے ان کے مسائل حل کریں.

متعلقہ عنوان :