متحدہ عرب امارات’ نادرانے شناختی کارڈ فارمز کی وصولی کے لیے آن لائن سہولت متعارف کروا دی۔
سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 16:32
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء): نادرا حکام نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کو پاکستانی شہریوں سے مینوئل طریقے سے شناختی کارڈ کی تجدید کے فارم وصول کرنے سے روکتے ہوئے آن لائن درخواست جمع کر وانے کی سہولت متعارف کر وا دی ہے۔نادراملک کے اندر اور ملک کے باہر ”پاکستان آئیڈنٹٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز“نکوپ اور ”پاکستان اوریجن کارڈ“پی او سی جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نکوپ اور پی او سی کیلئے مینوئل کی بجائے سفارت خانے اور قونصلیٹ کے نادرا سیکشن میں آن لائن درخواست جمع کرائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مینوئل فارم کی وصولی بند کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تقریبا 12لاکھ سے زائد پاکستانی رہتے ہیں۔
تمام تارکین وطن آن لائن درخواست دیں گے اور ان سے فیس بھی نادرا پورٹل کے ذریعے آن لائن ہی وصول کی جائے گی۔پاکستانی مشن نے مزید بتایاکہ تارکین وطن کو مزید سہولیات دیتے ہوئے انٹر نیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست دینے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے۔انہوں نے کہا یکم نومبر 2015سے مینوئل پاسپورٹ کا اجرا بھی بند کردیا جائے گا۔ جبکہ ہدایات کیں کہ تمام تارکین وطن جلدسے جلد اپنا مشین ریڈایبل پاسپورٹ حاصل کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.