لودھراں، اکرم کانجو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

بدھ 7 اکتوبر 2015 16:32

لودھراں، اکرم کانجو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء اکرم کانجونے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو اکرم کانجو نے تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف کے قافلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جو ہماری سچائی کا ثبوت ہے، صدیق بلوچ کے سٹے آرڈر کو ختم کرایا جائے گا۔اس موقع پر اکرم کانجو نے کہا کہ ہم تین نسلوں سے پارٹی میں تھے،لیکن ہمارے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا گیاوہ ناقابل بیان ہے، میں نے پیپلز پارٹی چھوڑی نہیں بلکہ مجھ سے چھڑوائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :