سعودی عرب : دو سعودی جوانوں نے پرواز میں‌سفر کے لیے احرام باندھ کر عملے کو بے وقوف بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 اکتوبر 2015 11:40

سعودی عرب : دو سعودی جوانوں نے پرواز میں‌سفر کے لیے احرام باندھ  کر ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 اکتوبر 2015 ء) : دو سعودی جوانوں کو ائیر پورٹ عملے نے پاجاموں میں ملبوس ہونے کے سبب ائیر لائن میں پرواز سے روک دیا لیکن فوری طور پر نئی حکمت عملی اپناتے ہوئےدونوں جوانوں نے عازمینٍ حج ہی کی طرح کا لباس پہنا اور ائیر لائن میں سوار ہو گئے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیتھام الشماری اور اس کا کزن ایمان الشماری ریاض سے شمالی علاقہ جات میں چھٹیاں گزارنے جا رہے تھے کہ ٹرمینل پر پاجاموں میں ملبوس ہونے کے باعث عملے نے انہیں روک کر پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا.

عرب میڈیا کے مطابق ہیتھام کا کہنا تھا کہ ہم نے پرواز میں سوار ہونے کے لیے ایک چال سوچی جس کے بعد ہم ایک دکان پر گئے اور حاجیوں کا لباس خرید کر زیب تن کر لیا جس کے بعد سکیورٹی نے فوری طور پر ہمیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دے دی، جبکہ جہاز میں سوار تمام مسافر محوٍ حیرت ہمیں دیکھ رہے تھے کہ اگر ہم حاجی ہیں تو مکہ مکرمہ کیوں نہیں جا رہے.

متعلقہ عنوان :