خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتا ہوں‘ اداکار فواد خان

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:30

خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتا ہوں‘ اداکار فواد خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کے ناموراداکارفواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خواتین سے ڈرلگتا ہے۔ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں نہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔فواد خان نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف بھارتی پروگرام ” لک ہوازٹاکنگ“ میں کیا کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فواد خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کے بعد اب بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر منوانے میں مصروف ہیں اور بھارتی اداکارہ سونم کپورکے ساتھ ’خوبصورت‘ نامی فلم کی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔فواد خان آئندہ آنے والی فلم ’کپوراینڈ سنز‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدہارتھ ملہوترا بھی جلوہ گر ہوں گے۔فواد خان ایک اور فلم” اے دل ہے مشکل میں“ بھی ایک مختصر دورانیے کا کردارادا کریں گے جس میں مرکزی کردار عمران عباس، ایشوریہ رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپورادا کررہے ہیں۔