شاہ رخ اور عامر خان ایک ہی فلم میں جلوہ گرہونگے

بدھ 7 اکتوبر 2015 11:30

شاہ رخ اور عامر خان ایک ہی فلم میں جلوہ گرہونگے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)بالی و وڈکے ہدایت کار امیتاز علی شاہ رخ خان اور عامر خان کو ایک ہی فلم میں کاسٹ کرنے والے ہیں۔دونوں بالی وڈ کے چمکتے دمکتے ستارے ہیں جن کی ہر فلم کھڑکی توڑ کمائی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ اب ہدایتکار امیتاز علی سوچ رہے ہیں کہ عامر خان اور کنگ خان کو لے کر کوئی فلم بنائی جائے۔فلم کا اسکرپٹ لکھوایا جارہا ہے اور امکان یہی ہے کہ دونوں نے کردی ہاں تو اگلے سال اس پر باقاعدہ کام شروع کیا جائے۔