ایشیائی پاور لفٹنگ چمپئن ٹوئنکل سہیل کی پاکستان واپسی

منگل 6 اکتوبر 2015 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) ایشیائی پاورلفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹوئینکل سہیل وطن واپس پہنچ گئیں۔ لاہور ائیر پورٹ پران کا شاندار استقبال کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنی مدد آپ کے تحت چمپیئن شپ میں حصہ لیا حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔ٹوئینکل سہیل کے ہمراہ پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والی سونیا اورشازیہ بھی وطن واپس پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سونیا نے بینچ پریس پاور لفٹنگ کی تریسٹھ کلوگرام کیٹیگری اورشازیہ نے پاور لفٹنگ بنچ پریس کی چوراسی کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ ٹوئینکل سہیل پاورلفٹنگ میں گولڈمیڈل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ایئر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوئینکل سہیل نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پربہت خوش ہوں، ایونٹ کیلئے کوچز نے بھرپور محنت کرائی ،پاکستان کانام مزیدروشن کرناچاہتی ہوں، فائنل میں بھارتی کھلاڑی کوہرایا۔

متعلقہ عنوان :