ہندو مسلم فسادات کو ہوا دینے والا سیاسی جماعت کا انتہا پسند ہندو رنگے ہاتھوں گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 16:53

ہندو مسلم فسادات کو ہوا دینے والا سیاسی جماعت کا انتہا پسند ہندو رنگے ..

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : گائے کے گوشت کو لے کر ہندو مسلم فسادات ہمیشہ ہی سے گرم رہے ہیں. گائے کی قربانی مسلمانوں کے مذہبی فریضے کا حصہ جبکہ گاؤ ماتا کی حفاظت ہندو مذہب کا ایک اہم فریضہ ہے. گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں حال ہی میں ایک مسلمان شخص کو اس کے اہلٍ خانہ کے سامنے تشدد کر کے قتل کر دیا گیا .

(جاری ہے)

ایسے میں ہندو مسلم فسادات کو مزید ہوا دیتے ہوئے سیاسی جماعت کا کارکن رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، تفصیلات کے ہندو مسلم فسادات کو مزید ہوا دینے کے لیے مطابق راشٹریا سویم سیوک سنگ (آر ایس ایس) سے تعلق رکھنے والا ایک شخص برقعہ اوڑھے ہندوؤں کے مندر پر گائے کے گوشت کے ٹکڑے اُٹھا اُٹھا کر پھینک رہا تھا، جسے عورت سمجھ کر گرفتار کرنے کے بعد جب بر قعہ اُتارا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ شخص آر ایس ایس کا ایک انتہا پسند رکن ہے .

متعلقہ عنوان :