11 سالہ بچے نے معمولی سی بات پر 8 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 16:10

11 سالہ بچے نے معمولی سی بات پر 8 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء): امریکی ریاست ٹینیسی میں گیارہ سال کے بچے نے آٹھ سال کی بچی کو معمولی بات پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ لڑکی کی ماں لاتاشا ڈائر کے مطابق ان کی بیٹی میکائلہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ان کے ہمسائے میں رہنے والا لڑکا آیا اور لڑکی سے ان کا کتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے انکار پر ان کے سینے میں گولی مار دی اور لڑکی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

اپنی بیٹی کے غم میں نڈھال ماں کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت پیاری بچی تھی آپ کا موڈ چاہے کتنا ہی خراب کیوں نہ ہو لیکن وہ ہر کسی کو ہنسا کر ہی چھوڑتی تھی. پولیس نے 11 سالہ لڑکے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس نے اپنے گھر کے اندر ہی سے اپنے والس کی پستول کا استعمال کرتے ہوئے 8سالہ بچی کو موت کی نیند سُلا دیا.