امریکی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کا انتقال ‘ معاون پائلٹ نے ہوش مندی سے طیارہ لینڈ کرلیا

منگل 6 اکتوبر 2015 13:48

امریکی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کا انتقال ‘ معاون پائلٹ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)امریکی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ کا انتقال ہوگیا تاہم معاون پائلٹ نے ہوش مندی کامظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ بحفاظت لینڈکرلیا ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق فینکِس سے بوسٹن جانے والے طیارے کا پائلٹ دوران پرواز اچانک بیمار پڑ گیا تھا ۔ طیارے میں 147مسافر اورعملے کے پانچ ارکان سوار تھے ‘پائلٹ کی اچانک موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم معاون پائلٹ طیارے کو قریبی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا۔