دبئی : دبئی فلیٹ میں لگنےوالی آگ معمہ بن گئی، خود کشی تھی یا قتل؟؟ پولیس سراغ لگانے کے لیے متحرک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 13:30

دبئی :  دبئی فلیٹ میں لگنےوالی آگ معمہ بن گئی، خود کشی تھی یا قتل؟؟ پولیس ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : دبئی کے الحمریہ کے علاقہ میں موجود فلیٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک ایشائی جوڑا جاں بحق ہو گیا . تفصیلات کے مطابق آگ کی اطلاع 5 منزلہ رہائشی عمارت کی جانب سے دی گئی .

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ کو قابو کرنے کی کوشش کی تا کہ ملحقہ فلیٹس تک بڑھنے سے آگ کو روکا جا سکے ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ خود کشی کے زمرے میں آتا ہے لیکن بعد ازاں جائے حادثہ سے ملنے والے کچھ مشکوک شواہد کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر قتل کا بھی ہو سکتا ہے دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود حمید نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 5 منزلہ رہائشی عمارت کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر دوسری منزل پر موجود فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا.

ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد جائے حادثہ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، پولیس نے فلیٹ سے ایشائی جوڑے کی لاشیں بر آمد کر لی ہیں تاہم اس سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کے اہلٍ خانہ کو بھی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :