ملازمہ کے ساتھ خفیہ بنائی گئی خاوند کی ویڈیو خاتون نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی،

خاتون کو اس حرکت پر جیل کی قید اور جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے، وکیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 12:29

ملازمہ کے ساتھ  خفیہ بنائی گئی خاوند کی ویڈیو خاتون نے سوشل میڈیا پر ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء) : کچن میں کھڑے خاوند کی ملازمہ کے ساتھ بنائی گئی خفیہ ویڈیو خاتون نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی. تفصیلات کے مطابق خاتون نے اپنے خاوند کو کچن میں کھڑی ملازمہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں کی خفیہ کیمرے سے ایک ویڈیو بنا ڈالی جسے بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے خاتون نے لکھا کہ ایسے خاوند کے لیے اس سے بڑی سزا اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ اسے اسکینڈلائز کر دیا جائے.

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ویڈیو آتے ہی خواتین کی جانب سے مذکورہ خاتون کو کافی اسپورٹ حاصل ہوئی. جبکہ دوسری جانب غیر ملکی اخبار کے مطابق معروف قانون دان ماجد قاروب کا کہنا ہے کہ خاوند کی ہتک کرنے پر بیوی کو اس حرکت کے تحت ایک سال جیل کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ جیل کی قید کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قوانین کے مطابق 5 ہزار درہم تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے، اس قانون کے مطابق موبائل فون یا کوئی بھی کیمرہ استعمال کرتے ہوئے کسی کی ہتک کرنے پر سخت سزا دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :